انجم نثار فیڈریشن کا خزانہ الٹا رہے ہیں،زبیر طفیل

215

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی میں اقتدار میں آنے کے بعد سے فیڈریشن میں برسراقتدار بزنس مین پینل کی ناقص کارکردگی نے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے لیے مزید مشکلات پیدا کردی، ہم نے یو بی جی کا آفس کراچی میں اس لیے قائم کیا ہے تاکہ یو بی جی کے ممبران وعہدیداران بزنس کمیونٹی کے کام کرسکیں،ہم اس سال دسمبر2020 میں فیڈریشن الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے اور تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے یہ بات شہیدملت روڈ ،بلوچ کالونی پر یو بی جی آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔زبیرطفیل نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجم نثار فیڈریشن کا صدر بننے کے بعد لاہور سے باہر نکلنے سے ہی خوفزدہ ہیں اور وہ بمشکل دوبار کراچی آئے،انہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ کورونا کے مسائل حل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جب فیڈریشن سے نکلے تو14کروڑ روپے وہاں کے خزانے میں چھوڑے تھے لیکن اب فیڈریشن کا خزانہ لٹایا جارہا ہے،انجم نثار نے دوکروڑ روپے فیڈریشن سے جنرل باڈی سے پوچھے بغیروزیراعظم کے فنڈ میں دے دیے اگر انہیں یہ رقم دنیا ہی تھی تو اپنی جیب سے دیتے۔