ٹرمپ کا صدارتی الیکشن سے قبل کورونا ویکسین تیار کرنے کا دعوی

398

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ویکسین صدارتی الیکشن سے قبل آنے کا امکان ظاہر کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقامی ریڈیو کو انٹرویو کے دوران دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر 3 نومبر 2020 کے صدارتی الیکشن تک ویکسین تیار ہوجائے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انتخابات کے قریب ویکسین کا جاری ہونا کسی کو تکلیف نہیں دے گا لیکن اس کوشش کا مقصد لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار 805 تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھرمیں جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 92 لاکھ 61 ہزار 406 افراد متاثر، 7 لاکھ 17 ہزار 710 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 23 لاکھ 63 ہزار 214 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔