انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی

154

کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.30روپے سے کم ہو کر 168.20 روپے اور قیمت فروخت 168.60 روپے سے کم ہو کر 168.50 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 168روپے اور قیمت فروخت 168.50 روپے پر برقرار ہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 196 روپے سے بڑھ کر 198 روپے اور قیمت فروخت 198 روپے سے بڑھ کر 200روپے ہو گئی جبکہ 2.50 روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 217.50 روپے سے بڑھ کر 220 روپے اور قیمت فروخت 219.50 روپے سے بڑھ کر222روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ۔