عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

154

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی، پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گیا، چند روز قبل تک عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1784 ڈالر تھی۔سو ڈالر کی قیمت پر پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 11 سو روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 6 ہزار روپے ہوگئی تھی جو ملکی تاریخ میں سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔اسی طرح پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافہ کے بعد 90 ہزار 877 روپے ہوگئی۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مالی سال 20-2019 کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 26 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔