ڈپٹی کمشنرلاہور کا سہارا لے کر انجم نثار نے فیڈریشن کے اجلاس ملتوی کردیے

134

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)میں برسراقتدار بزنس مین پینل کی قیادت اور فیڈریشن کے صدر انجم نثار نے یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کی جانب سے 120پراکسی جمع کرائے جانے کے بعد گھبرا کر ایف پی سی سی آئی کا5اگست کو بلایا گیا ایکسٹرا آرڈنری جنرل باڈی اجلاس اور ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس بیک وقت ختم کردیا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر اور ان کے حامیوں کو یہ خوف تھا کہ یو بی جی کے پاس اکثریت ہے اور وہ اپنے مقاصد پورے نہیں کرپائیں گے جس کے لیے انہوں نے لاہور کے ایک ڈپٹی کمشنر کا سہارا لے کر اجلاس ملتوی کرانے کا حکم نامہ جاری کروایا جبکہ ایف پی سی سی آئی کا کوئی بھی اجلاس کسی ضلع کے ڈپٹی کمشنرکے حکم پر ملتوی نہیں کرایا جا سکتاتھالیکن اجلاس کو ملتوی کراکر بزنس مین پینل نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا ہے۔ اس حوالے سے یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ جب ہم نے اجلاس کے لیے 120 پراکسی جمع کرادیں تو برسراقتدار گروپ بزنس مین پینل کے لوگ اور صدر ایف پی سی سی آئی گھبرا گئے اور صدر فیڈریشن نے لاہور کے ڈپٹی کمشنر کا جعلی لیٹر منگوا کر دونوں اجلاس ختم کرنے کا نادر شاہی حکم جاری کردیا ۔