جولائی 2020 کے دوران ملکی بر آمدات میں 5.80 فیصد اضافہ

222

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورونا کی عالمی وباکے باعث پاکستان کی برآمدات پر چھائے کالے بادل چھٹنا شروع ہوگئے ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2020 کے دوران ملکی بر آمدات میں 5.80 فیصد اضافہ ہوا،جولائی 2020 کی برآمدات ایک ارب 99 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2019 میں ایک ارب 89 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں،جولائی 2020 میں درآمدات میں 4.20 فیصد کمی واقع ہوئی، جولائی 2020 میں 3 ارب 54 کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ جولائی 2019 میں 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کے سبب نئے مالی سال کے پہلے مہینے کا تجارتی خسارہ 14.70 فیصد کم رہا۔