مسترد شدہ بھارتی سارک ممالک کی تجارتی سیاست میں پاکستان سے خوفزدہ

195

اکراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری زاہد اقبال چوھدری نے بھارت میں بعض مسترد شدہ افراد کی جانب سے سارک ممالک کی تجارتی سیاستمیں پاکستان کی بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خوفزدہہو کر ہرزہ سرائی کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری افتخار علی ملک کا نام دنیا بھر کی تجارتی سیاست میں معتبر ہے اور وہ میں ایک کرشماتی شخصیت کے حامل غیر جانبدار وژنری لیڈر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں جنہوں نے سارک ممالک کی بزنس کیمونٹی کی بلا امتیاز رنگ ونسل اور مذہب خدمت کی ہے اوروہ سارک ممالک کی حکومتوں ، بزنس کیمونٹی اور عوام کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضا پیدا کرنے کے لیے ، آزادانہ تجارت کے فروغ ، معیشتوں کو باہمی تعلقات کے ذریعے مضبوط ، مستحکم بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔زاہد اقبال چوہدری نے کہا کہ افتخار علی ملک کی قیادت میں سارک چیمبر خطہ کے ایک اہم ادارہ کے طور پر ترقی کی منازل طے کرے گا۔