لاک ڈائون کی وجہ سے فریٹ فارورڈنگ کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر

244

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان انٹر نیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اظہار الحق نے کہا ہے کہ حکومت کارگوکیے گئے برآمدی اور درآمدی آرڈزکی ترسیل میں درپیش مشکلات کے حل کے لیے فوکل پرسن کی تعیناتی کرے ، ٹیکسز اور کرائے کی مد میں پیشگی ادائیگیاں کرنے کے باوجود ہماری شنوائی نہیں ہو رہی ، حکومت مسافروں کی طرح پی آئی اے اور نجی ائیر لائنز کی خصوصی کارگو پروازیںچلانے کے لیے اقدام اٹھائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے فریٹ فارورڈز کے وفد سے ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے فریٹ فارورڈنگ کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اب تک اربوں روپے کانقصان ہو چکا ہے ۔حکومت سے اپیل کہ فریٹ فارورڈ کے شعبے کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کرے جس کے لیے سب سے پہلے کارگو کیے گئے برآمدی اوردرآمدی آرڈرز کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔