استنبول کی آیا صوفیہ مسجد کی بحالی اسلام کی نشاط ثانیہ ہے

267

این ایل ایف پاکستان کے نائب صدر ظفر خان نے ترکی میں 86 سال بعد آیا صوفیہ مسجد کی بحالی پر ترک صدر طیب اردوان اور ان کی حکومت و عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلام کی نشاط ثانیہ کا نکتہ آغاز ہے۔ ظفر خان نے پاکستان کے مزدوروں کی بڑی فیڈریشن کی جانب سے ترک حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس ہی بات کی ہے کہ مسلم حکمران قبلہ اول، فلسطین، کشمیر اور برما کے مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے ان علاقوں کی آزادی کے لیے کمر بستہ ہوجائیں۔