تھوڑی سی بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کاپردہ فاش کردیا، مجلس وحدت

561

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر رضوی نے کہا پے کہ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں نے صوبائی حکومت کی انتظامی کارکردگی بے نقاب کر کے رکھ دی ہے۔نکاسی آب کا موثر انتظام نہ ہونے کے باعث کراچی جیسے بڑے شہر کی ہر دوسری گلی جوہڑ بنی ہوئی ہے۔شہری حکومت بھی پانی وسیوریجکے مسائل اور گندگی کے ڈھیر ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔