ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کی اسلام آباد منتقلی تباہ کن ہو گی،حنیف گوہر

660

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سابق چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما محمد حنیف گوہر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کی کراچی سے اسلام منتقلی تباہ کن ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ ای سی،جی بی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کی کراچی سے اسلام منتقلی کی تجویز کو تاجر برادری اور معیشت کے خلاف سنگین سازش قرار دیا ہے۔ حنیف گوہر نے کہا کہ کراچی معاشی سرگرمیوں کا حب اور 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر ہے۔ سب سے زیادہ ٹریڈ باڈیز کراچی میں ہیں۔