اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.50روپے ہوگئی

542

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فا ریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان جمعہ کو انٹر بینک میں25پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے سے گھٹ کر 166.25 روپے اور قیمت فروخت166.80روپے سے گھٹ کر 166.55 روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے 166.80 روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت 167.30روپے سے گھٹ کر 167 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید80پیسے کی کمی سے186.30روپے سے گھٹ کر 185.50 روپے اور قیمت فروخت 188.30 روپے سے گھٹ کر 187.50 روپے پر جا پہنچی اسی طرح30پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 207.80روپے سے گھٹ کر 207.50روپے اورقیمت فروخت209.80روپے سے گھٹ کر209.50روپے ہو گئی۔