سیکورٹی صورتحال غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے باعث اطمینان ، سروے رپورٹ

178

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معاشی لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی اورپاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروںکی نمائندہ چیمبر اوآئی سی سی آئی نے جولائی 2019سے جون2020تک ملک کی سیکورٹی کی صورتِ حال اپنے سیکورٹی سروے2020کے نتائج اعلان کردیا ہے جس میں سیکورٹی کے مجموعی ماحول پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے فیڈ بیک بھی شامل ہیں۔سروے میں مجموعی طور پر، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملک کے تیزی سے بہتر ہوئے سیکورٹی ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ملک کے بڑے کاروباری مراکزکراچی اور لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے جس سے دونوں شہروں کی سیکورٹی پروفائل میں اضافہ ہوا ہے اورسیکورٹی کے لحظ سے دونوںشہر خطے کے دیگر شہروں کے برابر آکھڑے ہوئے ہیں۔ سروے کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اوآئی سی سی آئی کے صدر ہارون رشید نے کہا کہ 29جون کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر ہونے والے کوحملے کو جس بہادری اور پیشہ ورانہ انداز سے ناکام بنایاگیا اور نہایت کم وقت میں قانون کی بالا دستی کو قائم کیا گیا وہ قابلِ تحسین ہے ۔اوآئی سی سی آئی ممبران کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں پر بھر پوراعتماد ہے۔