ٹی پی ایل ٹریکر کی ٹیلی نار کے ساتھ شراکت داری

175

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی مایہ ناز IoT کمپنی TPL Trakker نے لوکیشن بیسڈ سروسز (LBS) کی فراہمی کے لیے ملک کی معروف ٹیلی کام اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ TPL Trakker اپنے میپنگ کے ڈویژن TPL Maps کے ذریعے اس ٹیکنالوجی کو فراہم کرے گی جو کہ سروے آف پاکستان کی جانب سے لائسنس کی حامل پہلی پاکستانی ڈیجیٹل میپنگ کمپنی ہے۔ LBS کے استعمال سے Telenor پاکستان کے سب سے وسیع اور مایہ ناز لوکیشن ڈیٹا سیٹ کا استعمال کر سکے گی۔