کوکاکولاورکرز کوروناوائرس کاشکار

131

کوکا کولا کی ملک بھر میں قائم فیکٹریوں میں کام کرنے والے 23ورکرز کوویڈ۔19 کا شکار ہو گئے اور ان میں سے تین ورکرز زندگی کی بازی ہار گئے۔ کویڈ 19 سے مرنے والوں میں کراچی پلانٹ کے مشاہد خان، رحیم یار خان کے محمد اشفاق اور گجرانوالہ کے واجد علی شامل ہیں، اب تک چار ورکرز صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ باقی ورکرز گھروں میں قرنطینہ ہیں۔