کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کی جائے،سراج تیلی

234

کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سراج قاسم تیلی نے کے الیکٹرک کو حد سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کرنے اور 2005 میں کے ای ایس سی کی نجکاری سے آج تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکامی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023 میں کے الیکٹرک کا معاہدہ ختم ہونے جارہا ہے لہذا اگلے معاہدے کو انتہائی سمجھداری سے کچھ اس طرح تیار کرنا ہوگا جس کے ذریعے کے الیکٹرک کی موجودہ اجارہ داری کو ختم کیا جا سکے جس سے یہ ادارہ کئی برسوں سے لطف اندوز ہوتا چلا آرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ معاہدے کے تحت کے الیکٹرک نے اپنی نجکاری سے ہی بغیر کسی مقابلے کے خوف کے پورے بجلی کی پیداوار اورترسیل نیٹ ورک پر اجارہ داری قائم کر رکھی ہے تاہم اب وقت آگیا ہے کہ اس اجارہ داری کو ختم کیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے کے الیکٹرک کو یہ آزادی حاصل ہے کہ وہ بلاخوف غریب عوام کے ساتھ زیادتیاںجاری رکھے جو شدید گرمی کے موسم میںدن بھر حتٰی کے رات میں بھی کئی گھنٹوں تک طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھگت رہے ہیں۔ایک بیان میں سراج تیلی نے کہا کہ حکومت کے الیکٹرک اور شنگھائی الیکٹرک چائنا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شامل ہے جو کے الیکٹرک کے 66.4فیصدحصص کو حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم مستقبل میں چاہے کے الیکٹرک کو شنگھائی الیکٹرک سنبھالے یا موجودہ مالکان ہی برقرار رہیں۔