اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا

867

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس مزید88.77پوائنٹس کے اضافے سے 34978.18 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ 58.79 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 23 ارب 29 کروڑ 72 لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ کاروباری حجم گزشتہ بھی پیر کی نسبت 21.58 فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میںمسلسل چوتھے روز بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35 ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 35177 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں 35ہزارکی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 88.77 پوائنٹس کے اضافے سے34978.18پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس36.11پوائنٹس کے اضافے سے 15157.86پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس88.19پوائنٹس کے اضافے سے 25047.63 پوائنٹس ہوگیا۔