ہیٹاچی پاور گرڈ نے کام کا آغاز کردیا

163

کراچی (اسٹاف رپورٹر)17 دسمبر 2018 کو دستخط کیے گئے معاہدے کے مطابق ہیٹاچی لمیٹیڈ اور اے بی بی لمیٹیڈ نے آج منصوبے کے مطابق تمام ضروری کارروائیوں کی تکمیل اورہیٹاچی اے بی بی پاور گرڈ لمیٹیڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ اس نئے باہمی اشتراک سے قائم ادارے میں (جس کا کاروباری حجم اوسطاً 10 بلین امریکی ڈالرہے) ہیٹاچی کا حصہ80.1 فیصد ہے جبکہ اے بی بی بقیہ حصہ رکھتا ہے۔ہیٹاچی کے ایگزیکٹو نائب صدر ٹوشیکازو نیشینو اس نئے ادارے کے چیئرمین ہیں اور کلاڈیو فیچن چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔