سی سی پی نے59 انضمام اور 43 استثنا کی منظوری دیدی

164

کراچی(کامرس رپورٹر)مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے مالی سال 2019-20 میں 50 کے سالانہ ہدف کے مقابلہ میں 59 انضمام اور ایکووزیشن کی درخواستوں پر منظوری دی ہے جو سی سی پی کی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار وں کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بہتر کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے ۔ مجموعی 59 درخواستوں میں سے51 ایکووزیشن، 5 انضمام اور 3 جوائنٹ و ینچر کی درخواستیں تھیں۔