ایران میں انقلاب مخالف صحافی کو سزائے موت

386

ایران میں “انقلاب مخالف” ویب سائٹ اور ٹیلی گرام چینل کے منتظم روح اللہ زم کو سزائے موت سنادی گئی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے منگل کو کہا کہ عماد نیوزکے منتظم کو فساد فی الارض (زمین پر فساد پھیلانے) کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

اسماعیلی کے حوالے سے بتایا گیا کہ سزا کا  یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے اس کے خلاف  اپیل کی جا سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق  عماد نیوز اسلامی حکومت کے خلاف قابل سزا مجرمانہ  مواد پھیلانے کے لئے معروف ہے۔