کابل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 5 سرکاری ملازمین کو قتل کردیا

626

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نےسرکاری ملازمین کو گولیاں مار کرقتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے بتایا کہ کابل شہر سے باہر دہ سبز کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کابل اٹارنی جنرل دفتر کے 5 ملازمین ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 پراسکیوٹرز اور 1 ڈرائیور شامل ہے۔

اٹارنی جنرل دفتر نے جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے پیچھے محرک ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔