مغربی کنارے پر قبضہ،اسرئیل سنگین نتائج بھگتے گا

650

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی وزیراعظم محمد شتیہ نےاسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے یا ( غرب اردن) پر قبضے کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

فلسطینی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے پر قبضے سے امن کی تمام امیدیں ختم ہوجائیں گی، اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے، فلسطینی کسی بھی صورت اسرائیل کو من مانی کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید پڑھئیے: اسرائیل کاجولائی تک غرب اردن پر قبضے کا منصوبہ

فلسطینی اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے خلاف متحد ہیں، اسرائیل نے اگر مغربی کنارے پر قبضہ کرنے کوشش کی تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہوگا۔

فلسطینی وزیراعظم نے پریس کانفرنس کے دوران اسرائیل پرممکنہ یورپی معاشی پابندیوں کی جانب بھی اشارہ کیا۔

یاد رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے مقبوضہ مغربی کنارے یا (غرب اردن ) کے حصے کو ہتھیانے پر اسرائیل اور امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون سمیت “تمام معاہدوں” کو ختم کرنے کااعلان کرچکے ہیں۔

مزید پڑھئیے: اردن پر قبضے کا پلان، عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کےسربراہ اسماعیل ہانیہ اعلان کرچکے ہیں کہ غرب اردن پر اسرائیل سے الحاق کو پوری قوت اور ہرقیمت پرروکیں گے۔