اردن پر قبضے کا پلان، عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

847

اسرائیلی منصوبے کو خاک میں ملانے اور غرب اردن کے بعض علاقوں کو اسرائیل  کےہتھیانے کے منصوبے پر عرب لیگ نے رواں ہفتے ورچوئل اجلاس بلانے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غرب اردن کے بعض علاقوں کو اسرائیل  کےہتھیانے کے منصوبے پر عرب لیگ نے رواں ہفتے ورچوئل اجلاس بلانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔فلسطینی قیادت نےعرب وزرائے خارجہ سے غیرمعمولی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی  تھی ۔

al-monitor

عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوں گے۔

عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حسام ذکی کا کہنا ہے کہ وزراء ورچوئل اجلاس میں اسرائیلی منصوبے کےمقابلے کیلئے فلسطینی قیادت کو سیاسی، قانونی اور مالیاتی حمایت مہیا کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

عرب لیگ کے اس اعلان سے چند روز قبل ہی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سیاسی حریف بینی گینز کے درمیان قومی حکومت کی تشکیل  کیلئے ایک سمجھوتا پایا ہے، جس کے تحت آئندہ ماہ دریائے اردن کےمغربی علاقے کےبعض حصوں کو اسرائیلی ریاست میں ضم کےمنصوبہ پرعمل درآمد کیا جائےگا۔

دوسری جانب امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے جبکہ یورپی یونین اوراقوام متحدہ مخالفت کررہے ہیں،عرب لیگ کےسیکریٹری جنرل احمدابو الغیط نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کو  اپنے پیغام میں خبردارکیا تھا کہ اگر اسرائیل نےاس منصوبے پرعمل درآمد کیا تو خطے میں کشیدگی شروع ہوجائے گی۔

عرب لیگ کےسیکریٹری جنرل نے  اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے وہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے پیدا ہونےوالی صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔