سندھ ہائی کورٹ : ٹرانسپورٹرز کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

242

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی سے متعلق ٹرانسپورٹرز کی جانب سے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔ جمعرات کو جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ٹرانسپورٹرز کی درخواست پر سماعت کی۔ ٹرانسپورٹر زکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت کہتی ہے سہراب گوٹھ ٹرمینل سے بسیں چلائی جائیں،ہمارے دفاتر شہر میں ہیں،ٹرمینل سے گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔جسٹس عمر سیال نے کہا کہ خطرناک صورتحال میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا ہوگا،زیادہ مسئلہ ہے تو پھر عدالت عظمیٰ جائیں،درخواست کی مزید سماعت اگست میں ہوگی۔