ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

368

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالراور سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر98 پیسےکےاضافےہوا ہے جس کے بعدڈالر 163.10 سے بڑھ کر 164.08 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں 50 پیسےکے اضافے کے بعد 164 روپےکا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 1736 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 650 روپے اور 557 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 98200 روپے کا ہوگیا،جبکہ 10گرام سونا 84190 روپے کا ہوگیا۔