کورونا وبا سے نمٹنے کیلیے پاک فوج انتظامیہ کی مدد کرہی ہے،آئی ایس پی آر

382

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج ملک بھر میں کورونا وبا(کووڈ۔ 19 ) سے نمٹنے کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی بھر پور مدد کررہی ہے، پاک فوج نے امدادی سرگرمیوں کے دوران 3لاکھ 50 ہزار سے زاید امدادی پیکیج بھی تقسیم کیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے عطیہ کی گئی تنخواہوں سے بنیادی اشیائے خورونوش پر مشتمل امدادی سامان ملک کے مختلف حصوں باالخصوص دور دراز علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں ، ناداروں ، بیواؤں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اب تک امدادی پیکیج تقسیم ہونے والے علاقوں میں آزاد کشمیرکے علاقے مظفرآباد ، کیل ، وادی لیپہ ، وادی نیلم و جہلم ، باغ ، راولاکوٹ ، کوٹلی ، میرپور، گلگت بلتستان کے علاق گلگت ، اسکردو ، جگلوٹ ، استور ، ہنزہ نگر، دیامیراور چلاس۔ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ، خضدار، ژوب، سبی، اورماڑہ، آواران، تفتان، دالبندین، پنجگور۔ سندھ کے علاقے کراچی، پنوں عاقل، حیدرآباد ، بدین ، نوشہرو فیروز۔ پنجاب کے علاقے راولپنڈی ، جہلم ، مری ، ملتان ، ڈی جی خان ، اوکاڑہ ، خانیوال ، راجن پور ، ساہیوال ، مظفر گڑھ ، لاہور ، رحیم یار خان ، اٹک ، بہاولنگر ، ڈیرہ نواب صاحب ، فورٹ منرو ، فیصل آباد ، وہاڑی ، بہاولپور ، لودھراں ، قصور ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ ، منگلا ، پاکپتن ، خوشاب ، چیچہ وطنی ، میاں چنوں ، جھنگ ، میانوالی ، چکوال ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، کھاریاں ، حافظ آباد ، نارووال ، چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہاالدین اورگجرات اور پختونخوا کے علاقے رسالپور ، پشاور ، کوہاٹ ، ڈی آئی۔ خان ، بنوں ، تربیلا ، نوشہرہ ، ایبٹ آباد ، باجوڑ ، ٹانک ، میرانشاہ ، خیبر ، چراٹ ، مردان ، وارسک ، تھل ، میرعلی اور رزمک شامل ہیں۔