فیصل ایدھی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

370

ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

ترجمان ایدھی فائونڈیشن کے مطابق فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کے آج بھی نتائج مثبت آئے۔

یاد رہے کہ ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے 21 اپریل کو اپنا پہلا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا جس کے بعد فیصل ایدھی قرنطینہ میں چلے گئے۔ ایدھی فائونڈیشن کے عملے کے کچھ افراد اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کے نتائج منفی آئے۔