کراؤڈ کا نہ ہونا بدقسمتی ہے،پیٹ کمنز

319

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بولر پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ کراؤڈ کا نہ ہونا بدقسمتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلین ٹیسٹ بولر پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ کراؤڈ کا نہ ہونا بدقسمتی ہے لیکن ٹی وی پر شائقین کو میچز دیکھنےکا موقع ملے گا۔

پیٹ کمنز نے تماشائیوں کے بغیر میچز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ترجیح حفاظت اور دوسری ترجیح نارمل زندگی طرف لوٹنا ہونا چاہیے، حفاظتی اقدامات پورے کرکے بند اسٹیڈیمز میں میچز کےتجربے میں حرج نہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے،مہلک مرض سے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے متاثر ہیں، اب تک دنیا بھر میں  کورونا وائرس سے ساڑھے 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 95  ہزار 738 افراد ہلاک جبکہ 3 لاکھ 56 ہزار 673 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔