کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی گولہ باری، پاک فوج کا بھر پور جواب

154

راولا کوٹ (صباح نیوز)بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے گوئی سیکٹر، رڈ کٹھار، بٹالی اور ہری دھڑہ پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا ، ڈرپوک بھارتی فوج سویلین آبادی کے گھروں کو نشانہ بنایا جس کے باعث مکین اپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا ۔