پختونخوا کی خاتون پولیس افسر کیلیے بین الاقوامی ایوارڈ

881

پشاور: پختون خوا کی ایک خاتون پولیس افسر کو بین الاقوامی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس افسر سونیا شمروز کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منعقدہ  انٹرنیشنل  ویمن ان پولیسنگ کانفرنس 2023ء  میں  پولیس آفیسر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

سونیا شمروز ڈی پی بٹگرام  اور ڈی پی او چترال  کے عہدوں پر فرائض انجام دے چکی ہیں۔ علاوہ ازیں چترال میں  تعیناتی کے دوران انہوں نے خواتین پر تشدد کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیا تھا جس کے لیے انہیں عالمی سطح پر سراہا گیا  تھا۔