لیبر عدالتیں بھی مفلوج

146

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر جہاں پورا ملکی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے وہاں سندھ کی لیبر عدالتیں بھی مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ عدالت عالیہ سندھ اور سندھ لیبر اپیلٹ ٹریبونل کے جاری کردہ سرکولرز کے مطابق ججز اور عدالتی اہلکار جو کہ پچاس سال یا زائد کی عمر کے ہیں ان کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ پچاس سال سے کم عمر کے اہلکاروں کو صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔