فری روٹی بینک

319

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری شاہد ایوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے الخدمت اور جے آئی لیبر کے تعاون سے پی اینڈ ٹی کالونی میں فری روٹی بینک قائم کیا ہوا ہے جو لاک ڈائون کے اول دن سے ہی پی اینڈ ٹی کالونی اور گردو نواح کی غریب آبادیوں میں روزانہ تقریباً پانچ سو افراد میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ آج سے ہم ہفتہ خدمت کا آغاز کر رہے ہیں پورے ہفتے مستحق افراد کو روزانہ ایک نئی سہولت فراہم کریں گے۔