امیر روان کا مطالبہ

194

فارماٹیک ورکرز ویلفیئر یونین کے جنرل سیکرٹری اور نیشنل لیبر فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری امیرروان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صنعتی اداروں میں ہزاروں مزدورتھرڈ پارٹی (ٹھیکیداری سسٹم) میں اور کنٹریکٹ کے ذریعے کام کررہے ہیں۔ مثلاً گارمنٹس، ہوزری، ٹیکسٹائل، فاور لومز، ماربل سیکٹر، چھوٹے چھوٹے انڈسٹریز جیسے چپل بنانے والے کارخانے، پاپڑ، چپس بنانے والے کارخانے ہول سیل مارکیٹوں میں کام کرنے والے مزدور نہ تو کسی ادارے میں رجسٹر ہیں اور نہ ہی ان کو موجودہ حالات میں تنخواہ ملنے کی امید ہے اور یہی مزدور سب زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔