فیصل واوڈا نے رائس ایکسپورٹرز کو کروڑوں کے نقصان سے بچالیا

188

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وائس چیئررائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سینیئر وائس چیئرمین محمد رضا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس کے موجودہ تناظر میں حکومت نے شہر میں مکمل لوک ڈائون کیلئے تمام گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی ہوئی تھی اس سلسلے میں رائس ایکسپورٹرز کے چاول کے ٹرک اور کنٹینر کو مختلف مقامات پر روک لیا گیا تھا ۔ اس سلسلے میں REAPکے عہدیداران نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا سے خصوصی در خواست کی جسکے نتیجے میں فیصل واوڈا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ذاتی مداخلت کر کے چاول کے ٹرکوں کو بندر گاہ تک جانے کی اجازت دلوائی جسکی وجہ سے رائس ایکسپورٹرز کو کروڑوں کے نقصان سے بچالیا۔