لاک ڈاؤن کے باعث شہرکی فضاآلودگی سے پاک ہونے لگی

97

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں لاک ڈاوَ ن سے ائر کوالٹی میں بہتری آگئی۔کراچی دنیا بھر کے شہروں میںائرکوالٹی انڈیکس میں 27 ویں نمبر پر آگیا۔پیر کے روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق لاک ڈائون کے باعث ائرکوالٹی انڈیکس بہتر ہو گئی اور پیرکو فضا میں غیرمناسب مواد کی شرح 63 فیصد رہی جبکہ کراچی میں نومبر 2019 میں ائر کوالٹی انتہائی غیر صحت مند تھی اور اس وقت ایئر کوالٹی کی شرح بہت ہی زیادہ تھی۔