محسن رضا نے واٹر بورڈ ملازمین کی مثالی خدمت کی ،اسداللہ خان

324

رپورٹ:قاضی سراج

پیپلز لیبر یونین میڈیا سیل کی جانب سے منعقد کی گئی ایک شام سید محسن رضا کے نام گزشتہ دنوں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سیدوقار مہدی، ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈانجینئر اسد اللہ خان ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس و RRGمحمد ثاقب، صدر و انجینئر و افسر ایسوسیشن کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ندیم احمد کرمانی ،لیبر بیورو صوبہ سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری لیبر بیورو سندھ لیاقت علی مگسی نے خطاب کیا۔اس موقع پر کراچی واٹربورڈکے منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈملازمین شہریوں کی خدمت اولین فرض سمجھ کرکرتے ہیں، واٹر بورڈ ملازمین شہریوں کے لیے سیکڑوں کلو میٹر دور سے پانی لانے اور اس کی تمام علاقوں میں منصفانہ تقسیم کے ساتھ ساتھ دنیا کے بڑے شہروں کی فہرست میں شامل ملک کے معاشی حب کراچی کا نکاسی آب کانظام چلانے کے لیے تمام سال 24 گھنٹے کام کرتے ہیں، واٹربورڈاپنے انتہائی محدود وسائل کے باوجود ملازمین کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ پر تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ قواعد کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے والاادارہ ہے، یہ سب ادارے کے افسران سمیت دیگر ملازمین کی انتھک محنت اور فرائض کی خلوص کے ساتھ ادائیگی کے باعث ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محسن رضا کی ادارے اور ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،محسن رضا نے ٹریڈ یونین کے ساتھ ساتھ ادارے کی نیک نامی کے لیے بھرپور جدوجہد کی ،انہوںنے ادارے میںصنعتی امن کے قیام کے علاوہ ملازمین اور انتظامیہ میںبہتر روابط کے لیے ایک پل کا کردار اداکیا۔
پیپلز لیبر بیورو کے رہنما اسلم سموں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو حوصلہ دیا۔ پیپلز پارٹی نے مزدوروں کی خدمت کی ہے۔ KESC کی نجکاری کے خلاف ہم نے بڑی جدوجہد کی لیکن ایم کیو ایم نے ساتھ نہیں دیا۔ کے ای ایس سی کی نجکاری کے بعد 4500 مزدور بیروزگار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کی تعمیر و ترقی میں مزدوروں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سن کوٹے پر عمل کیا جائے اور ملازمین کو بروقت بقایا جات دیے جائیں۔ پیپلز لیبر بیورو اور واٹر بورڈ کے رہنما لیاقت مگسی نے کہا کہ محسن رضا نے واٹر بورڈ کی نجکاری کے خلاف بڑی جدوجہد کی ہے۔ پیپلز لیبر بیورو کے رہنما حبیب الادین جنیدی نے کہا کہ مزدوروں کے لیے مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ گئی ہے۔ قومی اداروں کی تباہی میں مزدوروں کا کوئی کردار نہیں۔ مزدوروں کو انصاف فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر وقار مہدی نے کہا کہ محسن رضا نے مزدوروں کی مثالی خدمت کی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ملازمین کی ریٹائرمٹ میں بقایا جات کی ادائیگی کا طریقہ کار ایک سال قبل ہی شروع کردیا جائے۔ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی ہے اور مزدور خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدور دوست پارٹی ہے۔ سندھ حکومت نے لبیر پالیسی بنائی۔ ہماری پارٹی ہی مزدور مسائل حل کرے گی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر کراچی میں مثالی ترقیاتی کام کیے ہیں۔
اس موقع پر انچارج میڈیا سیل پیپلز لیبر بیورو سندھ نذیر اعوان، انفارمیشن سیکرٹری لیبر بیورو سندھ سلیم سومرو، صدر لیبر بیورو کراچی ڈویژن اسلم
سموں، جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ کو پیپلز لیبر یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مرکزی رہنماؤں جن میں منصور کیانی ،خورشید مہدی، رخدان اللہ ،معشوق لغاری ،اکبر دانش، یعقوب حسین، حسنین، اشعر شجاع، لاثانی، فرقان، فرحان، سید ارشاد علی، حیدر ملک، سرفراز ملک، ممتاز اور اقبال نے مہمان خصوصی کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ پیش کیں۔ دریں اثناء ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ خان نے جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر یونین سید محسن رضا کو تحفہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ ڈی ایم ڈی فنانس وآر۔ آر۔جی،محمد ثاقب اور انجینئر افسرز ایسوسیشن ندیم احمد کرمانی نے اپنی جانب سے تحفہ اور شیلڈ پیش کی اس کے علاوہ شعبہ فنانس و چیک سیکشن کے وفد نے عمران زیدی اورعمران،عرفان حبیب مرزا کی سربراہی میں پھولوںکا گلدستہ اور تحائف اس کے علاوہ لاتعداد افسران و اہلکاروں نے تحائف اور پھولوں کا گلدستہ واجرک کے تحائف پیش کیے۔ ان میں طلحہ قادری،سید نظیر حسین، ارشد بھائی،ڈاکٹر عیسیٰ رضا،
اے ای ای مشتاق شیخ،سردارشاہ، ممتاز مگسی، مظہر عابدی،صمد گبول، سید ارشاد علی، انجینئر سعید شیخ،سید تفسیر، جوزف صنعم ،شفقت شیرازی، سہیل میمن کے علاوہ نعیم شیخ بھائی وسیم بھائی( سی بی اے) کے مرکزی رہنما شامل تھے۔ پیپلز لیبر یونین کے وہ اراکین جو اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ادارے سے ریٹائر ہوگئے ان تمام ذمے دار عہدیداروں کو بھی شیلڈز پیش کی گئیں ان میں لیاقت مگسی ،سرفراز ملک ، مرزا وسیم بیگ، رحمن باپڑا ،حبیب اللہ لاسی، رفیق شریف مسیح ، منگن جوکھیو، سید قارب رضا ،جمن خاصخیلی ،یونس مسیح، غنی جوکھیو، امیر الہی ،حسنین ،یوسف خان اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے سینئر مزدور رہنما شجاع الدین خان کوپیپلز لیبر یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے مہمان خصوصی و ایم ڈی واٹربورڈ نے شیلڈ پیش کی گئی ۔
تقریب میں مزدور یونین کے رحیم اعوان کے علاوہ پاکستان کے مزدور رہنماؤں اورمختلف فیڈریشن کے سربراہ سول سوسائٹی، سماجی کارکنان اور مرکزی عہدیداروں نے خصوصی طور پر شرکت کی جن میں سید ذوالفقارشاہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ابراہیم کاکا، اختر حسین، یاور عباس،SSGC سے سعید خان، سینئر مزدور رہنماشفیق غوری،شیخ مجید ،یوآر سی سے زاہد فاروق ،مشتاق احمد NEK، ڈاکٹر شفقت اعوان،محمد حفیظ ،محمد اقبال، اظہر عباس، اشتیاق، کامران عباس مسیح، پطرس مسیح، ایوب مسیح ، امیونیل مسیح، دلاور مسیح، حاجی شکیل ، اختر زمان ، ابراہیم رشید، مشتاق خان، قیصر خان ، احمد ظفر،معصوم علی، عاشق سومرو ، احمد علی کھچی، فیاض سومرو۔ سی اوڈی کی لیب ڈیپارٹمنٹ کے تما م محنت کش پیپلز لیبر بیوروسے منسلک یونینون کے صدر اور جنرل سیکرٹری اور واٹر بورڈ کی پیپلز لیبر یونین کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جھلکیاں
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ماسٹر حماد قریشی نے کیا ، مقبول و معروف نعت خواںماسٹر بابر مغل اور سید واجد علی نے نعت رسول مقبول ؐ پیش کی تقریب سے ندیم احمد کرمانی ، انجینئر زاینڈ افسر ایسوسیشن ،محمد ثاقب ڈپٹی منیجنگ ڈ ائریکٹر نے خطاب کیا۔ پیپلز لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیپلز لیبر یونین واٹر بورڈ کی طویل جدوجہد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوںنے کہا کہ واٹربورڈ شہر وصوبہ کا ہی نہیں ملک کا اہم ادارہ ہے۔ اس کے سربراہ ،افسران اور دیگر ملازمین شہریوں کی خدمت کے لیے اپنی ذاتی مصروفیات حتیٰ کہ تہوارو تعطیلات بھی قربان کردیتے ہیں ،ان کو صحت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔انہوں نے تقریب کے اختتام پر واٹر بورڈ کے تمام محنت کشوں وافسران و شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔