مقدر زمان کی مبارک باد

233

پاکستان ریلوے مزدور یونین کے مرکزی سینئر نائب صدر مقدر زماان نے کراچی سے وفد کی شکل میں لاہور میں پاکستان لیبر فیڈریشن کے تحت منعقد ہونے والے پروگرام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں کراچی سے مقدر زمان اشتیاق سنجرانی محمد فرہاد نے شرکت کی۔ پاکستان لیبر فیڈریشن کی مرکزی چیئرپرسن عطیہ سلیم، صدر آصف وردک، جنرل سیکرٹری حاجی سعید آرائیں کی زیر قیادت یہ پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کی مہمان خصوصی گورنر پنجاب کی اہلیہ محترم پروین سرور نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی، پی پی پی اور دیگر سماجی خواتین ریلوے سے محترمہ صائمہ شہزاد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پروین سرور نے کہا کہ خواتین کو جو اسلامی حقوق دیے وہ ابھی تک نہ حکومتی سطح پر اور نہ ہی اس معاشرے میں انہیں مساوی حقوق سے ابھی تک محروم ہیں۔ دیگر مقررین میں چیئرپرسن عطیہ سلیم، صدر آصف وردک، جنرل سیکرٹری حاجی سعید آرائیں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد اکرم، فیصل عباس، مقدر زمان اور دیگر نے پروگرام کی کامیابی پر عطیہ سلیم، آصف وردک، حاجی سعید آرائیں، رانا محمد اکرم اور خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کرنے پر گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔