کورونا وائرس کے خلاف لاہور چیمبر کا کردار قابل ستائش ہے ،کنوینرزاسٹینڈنگ کمیٹیز

140

لاہور(اے پی پی ) لاہور چیمبر کی ا سٹینڈنگ کمیٹیوں کے کنوینئرز نے کروناوائرس کیخلاف لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو بھرپور سراہا ہے۔ اپنے ایک اجلاس میں انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اسی وقت سے فعال ہے جب کرونا وائرس صرف چین میں سر اٹھارہا تھا اور اس کا دوسرے ممالک میں کوئی وجود نہیں تھا، لاہور چیمبر کی جانب سے حکومت پر زور دیا گیا کہ قبل از وقت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ پاکستان اس وباء سے محفوظ رہے ۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ آج کروناوائرس کی وباء دنیا کے ایک سو چھپن ممالک میں پھیل چکی ہے ۔