کورونا وائرس کی وجہ سے رینجرز نے ملک بھرمیں بھرتیوں کو روک دیا

194

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں رینجرز نے نئی ہونے والی بھرتیوں کو روک دیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق 16 سے 18 مارچ کو کوئٹہ، پشاور، گلگت، لاہور اور نواب شاہ میں بھرتیاں ہونی تھیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق 20 سے 22 مارچ کو خضدار، بنوں، سجردو، منڈی بہائوالدین اور حیدرآباد میں ہونے والی بھرتیاں بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔