کورونا سے روزگار متاثر ہورہاہے، حکومت معاشی پیکج لائے،وسیم اختر

299

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) میئرکراچی وسیم اختر نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیرخزانہ سے اپیل کی ہے کہ موجودہ ہنگامی حالات کا تقاضہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 38ڈی کے تحت حکومت کی ذمے داری ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جن لوگوں کا روزگار متاثر ہو رہے ان کے لیے فوری معاشی پیکج کا اعلان کریں۔ تنخواہ دار اورمزدور طبقہ کورونا وائرس کے بچائوکے سیاسی و انتظامی اقدامات کے بعد انتہائی ضروری اور روزمرہ اخراجات کی تنگی کا شکار ہو گا۔ یہی وقت ہے ان کی تسلی اور اطمینان کے لیے مناسب معاشی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔ خاص طور پر روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدور، شادی ہالوں اور کیڑنگ کے کاموں سے وابستہ افراد اور بے روزگار ہونے والے افراد شامل ہیں۔