کنگ گروپ نے اسکیم 33 میں رہائشی پروجیکٹ کنگ ایکسیلنسی لاؤنچ کردیا

413

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہائوسنگ انڈسٹری جمود کا شکار ہے۔ اس جمود میں وہی لوگ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے پروجیکٹ میں بائی لاز اور قانونی تقاضے پورے ہوں وہی اس فضا میں کوئی ہاؤسنگ پروجیکٹ لا سکتے ہیں۔ کنگ گروپ آف بلڈرز نے اسکیم 33 کی پرائم لوکیشن، کرن اسپتال اور میمن اسپتال کے بلمقابل اپنا نیا رہائشی پروجیکٹ کنگ ایکسیلنسی لاؤنچ کردیا جوکہ 1100 فلیٹوں پر مشتمل ہے جس کا افتتاح ملک کے ممتاز کاروبار شخصیت عقیل کریم ڈیڈی نے کیا۔ کنگ گروپ کے بانی اور چیئرمین محمد اسد تھانوی جوکہ ممتاز عالم دین ہیں ان کے زیر سایہ یہ گروپ 1977ء سے ہاؤسنگ انڈسٹری میں مصروف عمل ہے اور اب تک کراچی میں 38 سے زاید رہائشی منصوبے لانچ کر چکا ہے جس میں زیادہ تر اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ 10 پروجیکٹ ان کے الاٹیوں کے حوالے کیے جاچکے ہیں۔ کنگ گروپ آف ایکسیلنسی 1100 فلیٹوں پر مشتمل ہے کل رقبے کا 40 فیصد پر یہ پروجیکٹ بلاکس کی صورت میں تعمیر کیا جائیگا۔ ہر بلک گراؤنڈ پلس 4 فلور پر مشتمل ہوگا۔ہر فلور پر 2 فلیٹ ہونگے جبکہ رقبے کا 60 فیصد حصہ اوپن ہوگا۔ پرائیویسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر بلاک کا درمیانی فاصلہ 100 فٹ رکھا گیا ہے۔ پروجیکٹ کی اپنی محفوظ باؤنڈری وال ہے۔ منصوبے میں دور حاضرکی تمام تر آرائشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پارک ، پلے ایریا ،جاگنگ ٹریک ،محفوظ کار پارکنگ اور اسٹینڈ بائی جنریٹر کا خیال رکھا گیا ہے۔ فلیٹ 1500 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے جس کی کل مالیت ایک کروڑ 10 روپے لاکھ رکھی گئی ہے اس قیمت میں اسکیم 33 میں ایسا فلیٹ ملنا وہ بھی 3 سال میں مشکل ہوگا۔