الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے گولیمارمیں امدادی سرگرمیاں

275

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیم گولیمارنمبر 2میں مکانات گرنے کے واقعے کی اطلاع کے ساتھ ہی وہاں پہنچی اورریلیف کے کاموں میں حصہ لیا۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیم ایمبولینسز اورفرسٹ ایڈ کے ساتھ وہاں پہنچی تھی،

الخدمت کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق مکانات گرنے سے متاثرہونے والے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے الخدمت کے رضاکاروں نے وہاں بھر پور کام کیا۔ترجمان شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق متاثرین کو ملبے سے مکمل طور پر نکالے جانے تک الخدمت کے رضاکار وہاں موجود رہیں گے۔