یورپی یونین اور پاکستان میں 1 کروڑ یورو کا معاہدہ

160

 

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پبلک فنانشل منیجمنٹ کے لیے یورپی یونین اور پاکستان کے مابین 1 کروڑ 30 لاکھ یورو کا معاہدہ طے پا گیا۔جمعہ 28 فروری کو معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔اس پروگرام کے تحت یورپی یونین میکرو فسکل پالیسیوں، بجٹ تیاری کے عمل اور فورکاسٹنگ میں بہتری کے لیے ایک معاونت فراہم کرے گا۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پبلک فنانشل سپورٹ پروگرام کی مدد سے نیا پاکستان منصوبے کے تحت ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا جس کا دائرہ کار سندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یورپی یونین سے معاشی و سماجی اشتراک جاری رہے گا۔ ہمیں ملک میں مساوی معاشی و سماجی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔معاہدے کی دستاویزات پر سیکرٹری اقتصادی امور سید پرویز عباس اور یورپی یونین کی سفیر انڈرولہ کامینارا نے دستخط کیے۔