پشاو‘پولیس نے سرگرم موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا

162

پشاو (آئی این پی )کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقوں میں سرگرم موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا، ملزمان شادی بیاہ کی تقریبات سے موٹرسائیکل چوری کرنے میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا،جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 4 سر قہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں،ملزمان کو مزید تفتیش کیلیے حوالات منتقل کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعداللہ ولد گل شاد سکنہ ارمڑ میانہ نے تھانہ ارمڑ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ ا پنے دوست کی دعوت ولیمہ میں شریک تھے کھانا کھانے کے بعد کسی نامعلوم ملزمان نے ان کی موٹر سائیکل چوری کر لی جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ایس پی صدر سر کل عبد السلام خالد نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سعید خان اور ایس ایچ او تھانہ ارمڑ رفیق خان کو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کاٹاسک حوالے کیا جنہوں نے دوران تفتیش جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جس کے دوران شادی کی تقریبات سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث اصل ملزمان جمال ولد گوہر علی اور عبید اللہ ولد فضل رحمن ساکنان ارمڑ میانہ کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا ،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 4 سر قہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں،ملزمان کو مزید تفتیش کیلیے حوالات منتقل کردیاگیا ہے۔