خدا کیلئے ہمیں یہاں سے نکالا جائے،چین میں محصور پاکستانیوں کا پیغام

370

چین میں کرونا وائرس کے بعد مختلف ممالک کے شہریوں کی واپسی جاری ہے جبکہ چین میں محصور پاکستانیوں کی جانب سے مدد کی اپیلیں کی جارہیں ہیں۔

چین کے شہر ووہان سمیت دیگر شہروں میں محصور پاکستانیوں کی پریشانی بڑھنے لگی ہے اور حکومت پاکستان محصور پاکستانیوں کے انخلا کے لیے سست روی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سے مزید 38 افراد ہلاک

محصور پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پہلے سے شیڈول پروازیں کینسل ہو گئی ہیں جبکہ ٹکٹس کنفرم نہیں ہو رہیں، پتہ نہیں وطن واپس پہنچ بھی سکیں گے یا نہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے فون نہ اٹھانے اور مدد نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانے سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، محصور پاکستانیوں کا دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خدا کیلئے ہمیں یہاں سےنکالا جائے۔

دوسری جانب ارومچی ائر پورٹ پر محصور پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پیسے بھی ختم ہوگئے۔