کرونا وائرس سے مزید 38 افراد ہلاک

514

چین میں کرونا وائرس سے مزید 38 افراد ہلاک جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 170 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں کروناوائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ کے ساتھ چین سمیت دنیا بھر میں 8 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص پائی گئی ہے جو مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

کرونا وائرس اب تک 16 ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ جاپان میں مزید 3 کیس سامنے آگئے ہیں۔

انڈونیشیا اور برطانیہ نے چین کے لیے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔