ستار نیازی کا مطالبہ

141

پاکستان مزدور اتحاد ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ستار نیازی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمشنر سیسی کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ سوشل سیکورٹی لانڈھی اسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن کو ایک ماہ کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے جن کا نعم البدل بھی کوئی موجود نہیں ہے۔ ولیکا اسپتال اور لانڈھی اسپتال کے آرتھو پیڈک سرجنز کو چھٹیوں پر بھیج کر کہیں آپ کو ناکام ثابت کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورڈ ملازمین کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ لہٰذا ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو فوراً حل کیا جائے۔