پاکستانی دفترخارجہ نے بھارتی چیف آف ڈیفنس کے بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا

393

اسلام آباد: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کے بیان پر ترجمان دفترخارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق  بھارتی  چیف کا بیان  غیرذمہ دارای کا  ثبوت ہے جبکہ بھارت  کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر بات نہیں کرتا۔

گزشتہ روز ایک رپورٹ کے مطابق   بھارت کے سابقہ آرمی چیف اور موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے انسداد دہشت گردی کے پینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں  پیلٹ گن کااستعمال بہت کم ہوچکا ہے۔

بھارت کے اس بیان پر ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے  کہا  کہ بھارت نے   جموں کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں منتقل کردیا ہے۔بھارتی  چیف آف ڈیفنس اسٹاف  کے بیان  پرمذمت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بپن راوت کا بیان  غیرذمہ دارای کا  ثبوت ہے جبکہ بھارت  کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر بات نہیں کرتا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جبکہ پاکستان نے بھارتی عزائم  سے  متعلق  عالمی براداری کو متعدد بار  آگاہ کیا ،تاہم ہمیں اس بات کی بھرپور امید ہے کہ عالمی ادارہ ایف اے ٹی ایف  بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرے گا۔