ٹنڈو آدم، صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، سیاسی و سماجی تنظیموں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

176

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، سیاسی و سماجی تنظیم کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ٹنڈو آدم میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے نالوں اور گٹر کی بروقت صفائی نہ ہونے سے ڈرینج سسٹم مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما عظیم بلوچ، میزان ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر عارف انصاری، چیئرمین کامران حسین، ایڈووکیٹ راشد ملو نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ روڈ، احمد آباد، تاج کالونی، بسمہ اللہ کالونی، جٹیا پاڑہ میں نالوں و گٹر کی صفائی نہ ہونے کے باعث گندا پانی روڈ اور گلیوں میں موجود ہے، حکام بالا فوری نوٹس لے کر شہریوں کو مشکلات سے نجات دلائیں۔