ٹڈاپ آٹو میکنیکااستنبول 2020 میں شرکت کرے گی

213

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) آٹو میکنیکااستنبول 2020 میں شرکت کرے گی۔آٹوموٹیو صنعت ترک معیشت میں اہمیت کی حامل ہے۔ ٹی ڈی اے پی 2 مئی 2020 میں آٹومیکنیکااستنبول میں پاکستان پویلین کے ساتھ شرکت کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ٹی ڈی اے پی آٹو پارٹس ، ٹائر اور سسٹم ، کاروں ، ٹرکوں اور سامان کی مرمت اور بحالی سے متعلق مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے سبسڈی والے اسٹال مہیا کررہی ہے۔ہر ایک اسٹینڈ کی قیمت ٹی ڈی اے پی سبسڈی کے ساتھ 3 لاکھ 20 ہزار روپے میں جبکہ براہ راست نمائش کنندہ کو تقریبا 7لاکھ55ہزار روپے میں دستیاب ہوسکے گا ۔ٹی ڈی اے پی کے ذریعے درخواست دینے کی آخری تاریخ 06 فروری 2020 ہے۔آٹومیکنیکا استنبول کے نمائش کنندگان کی تعداد 38 ممالک سے بڑھ کر 1ہزار397 ہوگئی ہے ۔